نئی دہلی،20؍دسمبر(آئی این ایس انڈیا) دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے مرکزی حکومت پر پنجاب کے تاجروں کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا ہے جو کسانوں کی مددکرتے ہیں۔
اروند کیجریوال نے ٹویٹ کیاہے کہ مرکزی حکومت پنجاب کے تاجروں پر انکم ٹیکس کے چھاپے لگا رہی ہے جو کسانوں کی مدد کررہے ہیں۔ تاجروں کو اس طرح ہراساں کرنا سراسر غلط ہے۔ یہ سب کچھ کسانوں کی تحریک کو کمزور کرنے کے لیے کیا جارہا ہے۔ آج پورا ملک کسانوں کے ساتھ کھڑا ہے، مرکز کس پر چھاپے گا؟دہلی حکومت نے زرعی قوانین کے خلاف دہلی اسمبلی سے تجویزبھی منظورکرائی ہے۔